پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بیٹا ملوث، گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے مقتول کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق او سی یو ٹیم نے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لیا، قیوم نے مبینہ طور پر شوٹر کی مدد سے اپنے والد کو قتل کروایا۔ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر کی نماز جنازہ بھی بیٹے قیوم شاہد نے پڑھائی تھی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی تھے،

ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے آکر فائرنگ کر دی، ان کا بیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے پاس موجود تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close