بارش کا پانی تہہ خانے میں داخل، 11 جاں بحق

کوہاٹ(پی این آئی)بارش کا پانی تہہ خانے میں داخل، 11 جاں بحق۔۔۔۔کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث بانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہوا، پانی گھر میں داخل ہونے سے تہہ خانے میں موجودایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھرکے تہہ خانے میں سو رہےتھے کہ پانی داخل ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں، 11 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے، 3 خواتین اور2 مردشامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں