آئندہ 4 روز کہاں کہاں طوفانی بارشیں؟ این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ 4 روز کہاں کہاں طوفانی بارشیں؟این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا؟پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کی ہوائیں اگلے پانچ دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے نے ایک بیان میں کہا کہ ’سیلاب اچانک آ سکتا ہے جو لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ خطرے والی آبادیوں کو سیلاب کے پانی سے بچنے اور سیلاب زدہ علاقوں سے دور محفوظ مقام تلاش کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

‘اتھارٹی نے کہا کہ اس نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سیلاب اور شدید موسم کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔این ڈی ایم اے نے عوام کے لیے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ ’صرف چھ انچ کا چلتا ہوا پانی بھی آپ کو گرا سکتا ہے اور صرف ایک فٹ چلتا ہوا پانی گاڑی کو بہا سکتا ہے۔‘سیلاب کے دوران پل خطرناک ہو سکتے ہیں۔ اگر پانی تیزی سے بہہ رہا ہو تو انہیں عبور کرنے سے گریز کریں۔ کمزور گھروں میں رہنے سے گریز کریں۔ شدید بارش کی صورت میں محفوظ مقامات جیسے سکولوں، سرکاری عمارتوں یا کنکریٹ کی عمارتوں میں پناہ حاصل کریں۔ 27 واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیل جائیں گی۔ اس کے باعث 27 جولائی کی رات سے 31 جولائی تک پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close