نمبر گیم میں تبدیلی، 55حلقے کھلنے جارہے ہیں، ہلچل مچانے والی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ 55 حلقے کھلنے جا رہے ہیں اور 45 دنوں میں نمبر گیم چینچ ہو جائے گا۔

سوشل میڈیا پر دئیے گئے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر لگوایا۔فواد چوہدری نے کہا کہ 2018 کا الیکشن دھاندلی زدہ نہیں بلکہ منیجیڈ تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ایک توسیع پی ٹی آئی سے لی جبکہ دوسری مسلم لیگ( ن ) سے لینا چاہتے تھے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 2019 میں جب نواز شریف کو باہر بھیجا گیا تو مجھے لگا دوسری طرف کام شروع ہوگیا ہے، سارے مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہیں ان سے بات کرنی پڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے جاتے ہی پائو ں پکڑ لیے اور معافی مانگ لی اس لیے پریس کانفرنس نہیں کرنی پڑی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close