اسلام آباد(پی این آئی)چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بڑی قانونی شکایت دائر کر دی گئی….چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔شکایت حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) نور الحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکہ طور پر دائر کی ہے۔شکایت کے متن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام رہے، انہوں تحریک انصاف کےمینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) نور الحق قریشی اور شبیر احمد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے اقدامات سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے۔شکایت میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر عائد الزامات کی انکوائری کی جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں