پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان سے حکومت کیوں پیچھے ہٹ گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی عائد کیے جانے کے اعلان کے بعد اب بات پارلیمنٹ میں لے جانے اور مشورہ کرنے پر آ گئی ہے۔۔۔ پیر کے روز وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پرس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے لیے کیس موو کرے گی ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہے ہیں۔۔۔ بعد ازاں ن لیگی رہنما طلال چوہدری ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے کہا کہ ریفرنس سپریم کورٹ بھیج دیا ہے، فیصلہ عدالت کرے گی۔۔

لیکن پھر اسحاق ڈار نے کہا کہ فیصلے کو پہلے لیڈر شپ دیکھے گی، پھر اتحادیوں سے مشورہ ہوگا ، آئین و قانون کے تحت فیصلہ ہوگا وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیصلہ پارلیمنٹ میں جائے گا اور لازمی طورپر ہر جماعت کی رضامندی کے بعد ہی ایسا کريں گے۔۔۔