موبائل فون سروس 9 اور 10 محرم کو کہاں کہاں معطل نہیں کی جائے گی؟

موبائل فون سروس 9 اور 10 محرم کو کہاں کہاں معطل نہیں کی جائے گی؟ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسی شہر میں 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس مکمل معطل نہیں کی جائے گی۔موبائل فون سروس جلوس اور مجالس والے علاقوں میں معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔علاوہ ازیں محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کی جانب سے بھی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں رینجرز نے فلیگ مارچ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 21اضلاع میں 7 سے 10 محرم کے دوران موبائل فون سروس بندکرنے کے لیے خط لکھ دیا۔۔۔۔۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے خط وفاقی سیکرٹری داخلہ اور زونل ڈائریکٹر پی ٹی اے کوارسال کردیا ہے، جن اضلاع کے کئی علاقوں میں موبائل سروس مکمل طور پر بند رہے گی ان میں بہاولنگر اور بہاولپورمیں 7 اور 10محرم الحرام، رحیم یار خان 9 اور 10 محرم الحرام، مظفر گڑھ، ڈی جی خان ، وزیر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،لیہ راجن پور میں 10 محرم الحرام، ننکانہ، نارووال، گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور منڈی بہائوالدین، گجرات اور میانوالی میں 9 اور 10 محرم الحرام، جھنگ ، بہاولنگر ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں 7 اور 10 کے علاوہ بھکر میں 8 سے 10 محرم الحرام کے دوران موبائل فون بندش شامل ہے۔

پنجاب کے جن 17 اضلاع میں موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی ان میں لاہور، قصور ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور لودھراں شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close