اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں پر پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، ساق صدر عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 لگانے کا ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیجا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث بیرون ملک بیٹھے عناصر کارروائی ہوگی۔۔۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانا ہے تو شرپسند عناصر پر پابندی لگانا ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا پی ٹی آئی کے ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ تھا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے میں ایک سیاسی جماعت کو وہ حق دیا گیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا، عطاءاللہ تارڑ نے واضح کیا کہ حکومت کسی کے خلاف انتقامی کارروائی عمل میں نہیں لائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں