اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے۔۔۔ سپریم کورٹ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر
الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔۔۔ سپریم کورٹ نے 8 ججز کے اکثریتی فیصلے میں کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے۔۔۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں تحریک انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے اپنی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔ عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حق دار ہے اور اس کے لیے اپنی فہرست 15 دنوں کے اندر جمع کرائے۔۔۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بننے والے فل کورٹ بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اظہر حسن رضوی، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس امین الدین شامل ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں