اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سیکیورٹی فوج کے حوالے

اسلام آباد(پ این آئی)اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سیکیورٹی فوج کے حوالے۔۔۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوج تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز کو ہٹانے کا معاملہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، فوج تعیناتی کی تفصیلات زمینی صورتِ حال کو مدنظر رکھ کر طے کی جائیں گی۔فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close