پنجاب اسمبلی میں بدبو ہے، اسپیکر کا انکشاف

لاہور(پی این آ ئی)پنجاب اسمبلی میں بدبو ہے، اسپیکر کا انکشاف…..اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اسمبلی کا ماحول اس طرح ہے کہ اس میں سے بدبو آ رہی ہے۔

کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مجھے اسمبلی سے کچھ ممبرز کو باہر کرنا پڑا، اس طرح کا معاملہ میں نے کبھی دیکھا نہیں تھا۔ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ میں کسی ایک کے ساتھ نہیں ہوں گا، میں دونوں اطراف کو دیکھوں گا، کسی صورت گالیاں برداشت نہیں ہوں گی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یونیورسٹی کا ایک ادارہ قائم کرنے کی اتنی بڑی کوشش بہت کم دیکھی ہے، مخدوم نذر حسین اپنی جیب سے یونیورسٹی بنا رہے ہیں، ان جیسے افراد کے ساتھ ہی معاشرے میں کچھ قدریں قائم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ضرورت ہے کہ اساتذہ کی بہت سی آسامیاں خالی ہیں انہیں بھرا جائے، اساتذہ کی کمی ہزاروں کی تعداد میں ہے، جو پوری ہو گی۔

 

ملک محمد احمد خان نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو منشیات سے لازمی محفوظ رکھنا ہو گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close