علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پی این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔۔۔۔ آج پیر کو بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی نائن میں درج مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔۔۔۔۔ علی نواز اعوان، واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close