اسلام آباد(پی این آئی)وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پینشن فنڈ کے قیام کی منظوری دی دے گئی۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی 2024ء سے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹریبیوٹری پینشن اسکیم کی منظوری دی گئی ہے۔مسلح افواج کے لیے کنٹریبیوٹری پینشن اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق یونیورسل سروس فنڈ کو11 ارب سے زیادہ کے فنڈ واپس اور وزارتِ ریلوے کے زیرِ التوا واجبات کیلئے 2 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ای سی سی کے اجلاس میں ایف بی آر کے غیرملکی منصوبوں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 4 ارب 22 کروڑ سے زائد کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔
وزارت منصوبہ بندی کیلئے ساتویں مردم شماری کے واجبات کی ادائیگی 7 ارب 98 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ اور سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 12.1 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔علاوہ ازیں ملٹری اکاؤنٹس اور اے جی پی آر کی پینشن ادائیگی کیلئے 8 ارب 62 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں