اسلام آباد(پی این آئی)فیصل واڈا نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔۔۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں سینیٹر فیصل واؤڈا کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔بالآخر سینیٹر فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ میں شوکاز کا نیا جواب جمع کروا دیا۔فیصل واؤڈا نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔انہوں نے عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ میرے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔جواب میں فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا، عدلیہ کا مکمل احترام کرتا ہوں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں