جھنگ(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج، کون کون شامل؟جھنگ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم سمیت تحریک انصاف کے کارکنان پر مقدمہ کر لیا گیا۔پنجاب بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔دفعہ 144کی خلاف ورزی پر جھنگ میں سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے شیخ وقاص اکرم کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔ شیخ وقاص اکرم کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ 6 نامزد اور 25 نامعلوم افراد شامل بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔
ادھر فیصل آباد میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالنے پر 9 نامزد اور 35 نامعلوم کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بہاولپور میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے 10 نامزد اور 4 نامعلوم کارکن شامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں