امریکہ میں فائرنگ، افسوسناک ہلاکتیں

لندن(پی این آئی)امریکہ میں فائرنگ، افسوسناک ہلاکتیں۔۔۔امریکی ریاست آرکنسا کے شہر فارڈائیس میں ایک مسلح شخص کی مقامی اسٹور میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ دو پولیس افسران سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا واقعہ گراسری اسٹور میں پیش آیا حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور گرفتارکرلیا ہے۔آرکنسا پولیس کے مقامی افسران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار اور گرفتار ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دیگر شہریوں میں سے بھی اکثر کی حالت بہتر ہے تاہم کچھ کی حالت نازک ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 2024 کی آغاز سے اب تک 234 ماس شوٹنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔امریکی گن وائلنس آرکائیو کے وضع کردہ تشریح کے تحت حملہ آور کے علاوہ کم از کم چار افراد کو گولیاں لگنے کے واقعے کو ماس شوٹنگ قرار دیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close