پیپلز پارٹی نے وزارتیں نہیں لیں لیکن ۔۔۔ رانا ثنا اللہ نے پول کھول دیا

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہےکہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔ پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات نتیجہ خیزبات نہیں ہوئی، پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اورآئندہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کررہے ،مہذب انداز میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ہمیں وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں۔دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، میٹنگ میں بجٹ اور پنجاب حکومت سمیت تمام حکومتی معاملات پر بات ہوئی ہے اور دو کمیٹیاں ترتیب دی ہیں، کل کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا،

معاملات کو افہام تفہیم سے طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں لیکن تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے۔کے پی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری اور بلوں کی کم ادائیگی پر لوڈشیڈنگ ہوتی رہتی ہے لیکن کے پی میں دوسری مرتبہ گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کیا گیا جو بالکل قابل قبول نہیں ہے، گرڈ اسٹیشن پر قبضہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، پہلی بارجب گرڈ پر قبضہ ہوا تو وزیرداخلہ اور وزیر توانائی نے کوئی قانونی ایکشن نہیں لیا، یہ واقعہ دوسری مرتبہ ہوا ہے، ریاست کی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رہنا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں