شیخ رشید نے مصالحتی فارمولہ پیش کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) شیخ رشید احمد نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مصالحتی فارمولہ پیش کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا ہےکہ مسائل حل نہیں ہورہے اس لیے ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔۔۔ شیخ رشید نے کہا کہ کھربوں کے ٹیکس لگا دیےگئے،لوگ بجلی کے بل اور اسکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، 24 کروڑ عوام کو بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے۔۔۔۔ نے کہا کہ تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں، نواز شریف کے پلے نہیں دھیلہ کردی میلہ میلہ۔۔۔۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں، میرے سیاسی تجزیے کے مطابق ان کو چاپلوسی کرنے والا وزیراعظم چاہیے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے، مسائل حل نہیں ہورہے، ا دارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close