پی ٹی آئی کے 80 رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج، کون کون شامل؟

اسلام آباد(پی این آئی )پی ٹی آئی کے 80 رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج، کون کون شامل؟پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل پریس کلب کے سامنے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے کے بعد شعیب شاہین سمیت 80 کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔درج مقدمے کے تحت 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ سی ٹی ڈی اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے مطابق مظاہرین نے اہلکار سے آنسو گن چھینی اور دھکم پیل کی،

مظاہرین نے سب انسپکٹر کی وردی پھاڑ دی تھی اور ایک اہلکار سے ٹئیر شیٹ چھینی۔مقدمے کے مطابق مظاہرین نے راستہ بلاک کر کے ٹریفک بند کردی تھی اور شرکاء نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close