کراچی(پی این آئی)حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک، مسئلہ کیا ہے؟بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ سے متعلق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم رابطے جلد ہوں گے۔اس معاملے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ سے متعلق آج بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔اس سے قبل آج ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا تھا کہ پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث ہوئی، ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے جن باتوں کا معاہدہ کیا تھا اس پر عمل نہیں کیا، بجٹ پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں