وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا…وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے پہلے دن پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔خیال رہےکہ 7 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔۔۔۔

close