پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔بانیٔ پی ٹی آئی سے اظہارِ یک جہتی کے لیے تحریکِ انصاف کی جانب سے ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ورکر کنونشن سےصدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔رہنما تحریکِ انصاف حماد اظہر نے اس موقع پر کہا کہ عوام نے 9 مئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور دیگر قائدین پر کارِ سرکار میں مداخلت کا بھی الزام ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورکرکنونشن کا حصہ بننے والے 25 نامزد اور 700 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close