قبل از وقت انتخابات کا اعلان

یورپ(پی این آئی)قبل از وقت انتخابات کا اعلان۔۔۔۔یورپی الیکشنزمیں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست پر فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں ایمانویل میکرون نے کہا کہ ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو ہوں گے، دوسرا راؤنڈ 7 جولائی کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظر انداز نہیں کیے جا سکتے، یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی الیکشنز میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ صدر میکروں کی جماعت کو 15 فیصد اور سوشلسٹس کو 14 فیصد ووٹ ملے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق انتخابی مہم میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کو مرکزی اشو بنایا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close