پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹیریٹ فوری کھولنے کا حکم جاری

اسلام آباد (پی این آئی) ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مرکزی سکیرٹیریٹ فوری کھولنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔۔۔ آج منگل کی صبح جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔۔۔۔عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سی ڈی اے نے 2022ء اور 2023ء میں سابقہ مالک کو نوٹس اور پھر شوکاز جاری کیا تھا۔۔۔۔فیصلے کے مطابق سی ڈی اے وضاحت پیش نہیں کر سکا کہ نوٹس پرانے مالک کو کیوں بھیجے جاتے رہے۔۔۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سب سے اہم یہ ہے کہ نوٹس یا شوکاز کی سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں۔۔۔۔عدالتی فیصلے کے مطابق سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کا آرڈر سے پہلے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔۔۔

فیصلے کے مطابق سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا آرڈر بھی پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا، نہ کاپی بھیجی گئی۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق عدالت تحریکِ انصاف کا سیکریٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتی ہے۔۔۔۔زشتہ ماہ اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سینٹرل سیکریٹریٹ پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ گرا دیا تھا اور دفترسیل کردیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close