سلنڈر پھٹ گیا، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

کراچی(پی این آئی)سلنڈر پھٹ گیا، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں۔۔۔حیدر آباد میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کے مزید 2 زخمی دورانِ علاج کراچی کے سول اسپتال میں دم توڑ گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مزید 2 افراد کے انتقال کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی۔ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد کے مطابق انتقال کر جانے والوں میں 32 سالہ فیضان اسحاق اور 45 سالہ اکرم منشی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد 100 فیصد تک جھلس چکے تھے، جن کے ورثاء میتیں لے کر حیدر آباد روانہ ہو گئے۔

سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد نے بتایا ہے کہ اسپتال میں واقعے کے 11 زخمی زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ورثاء ریسکیو اور اسپتال انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close