شاعر احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیئے جانے کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)شاعر احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیئے جانے کا دعویٰ، درخواست دائر۔۔۔شاعر احمد فرہاد کی اہلیہ نے وکیل تبدیل کرنےکی درخواست دائر کردی۔ سینئرقانون دان سردار کے ڈی خان، محمود بیگ اب شاعر احمد فرہاد کے نئے وکیل ہوں گے۔وکیل سردار کے ڈی خان نے کہا کہ گزشتہ رات احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی، ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔وکیل نے کہا کہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ سردار کے ڈی خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شاعر احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ شاعر احمد فرہاد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر ون کی عدالت میں ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close