نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، کیا تلاش کیا؟

راولپنڈی (پی این آئی) نیب (قومی احتساب بیورو) کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے آفس پر چھاپہ مارا اور دفتر کی تلاشی لی۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کی ٹیم نے القادرٹرسٹ

یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے چھاپہ مارا۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر کے عملے سے پوچھ گچھ کے ساتھ تلاشی بھی لی اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران نیب ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد، پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں