ن لیگ کی قیادت، آئندہ 24 گھنٹے اہم ترین قرار

لاہور(پی این آئی)ن لیگ کی قیادت، آئندہ 24 گھنٹے اہم ترین قرار۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا کل انتخاب ہو گا، اس سلسلے میں پارٹی کا الیکشن کمیشن آج کاغذاتِ نامزدگی جاری کرے گا۔پارٹی کے 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی رانا ثناء اللّٰہ کر رہے ہیں۔ن لیگی پارٹی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار آج شام 5 بجے تک پارٹی سیکریٹریٹ سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر سکیں گے۔کل 4 بجے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کی کل کی جنرل کونسل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں صدر کے عہدے کا انتخاب کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں ترامیم بھی منظور کرائی جائیں گی۔جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں کشمیر اور فلسطین سمیت مختلف معاملات پر قرادادیں بھی منظور کی جائیں گی۔ایجنڈے کے مطابق پارٹی کے قائم مقام صدر شہباز شریف اجلاس سے خطاب کریں گے، نو منتخب صدر بھی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close