اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان پر حملہ، 3 ملزمان پر فرد جرم عائد۔۔۔لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تینوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔فردِ جرم مرکزی ملزم نوید، وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی تھی۔فردِ جرم کی کارروائی کے بعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم نوید پر فائرنگ کا الزام ہے جبکہ وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں