پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا چاقو سے حملہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ترجمان رؤف حسن نامعلوم شخص کے حملے میں زخمی ہوگئے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن پر اسلام آباد کی ستارہ مارکیٹ میں نامعلوم شخص نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رؤف حسن نجی چینل کے دفتر سے باہر نکلے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان کو چاقو سے حملہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close