گندم اسکینڈل، ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا، کون بچ گیا؟ کون پھنس گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)گندم اسکینڈل، ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا، کون بچ گیا؟ کون پھنس گیا؟نگراں دورِ حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں دورِ حکومت کے کسی بھی اہم ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی سفارش نہیں کی گئی تاہم وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

سابق وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فوڈ سیکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم، ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر فوڈ سیکیورٹی پنجاب امتیاز گوپانگ کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سرپلس گندم امپورٹ سے ملک میں گندم کی مارکیٹ کریش ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close