190ملین پائونڈ کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، جو گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے عمران خان کو دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close