جسٹس بابر ستار کا خط، اٹارنی جنرل منصور اعوان کا عدلیہ میں مداخلت کے تاثر پر ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مداخلت کا تاثر دیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ کمیونی کیشن کی، ایک خط لکھا، اس خط کی روشنی میں یا اس خط کے مندرجات رپورٹ کچھ اس طرح سے ہوئے جس سے یہ تاثر جا رہاہے کہ جیسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کوئی مداخلت ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’اور ان جج صاحب کو ایک مخصوص کیس کے حوالے سے کوئی پیغام اس طرح کا گیا یا انہوں نے سمجھا یا کسی ایسے شخص کی طرف سے گیا جو نہیں جانا چاہیے، تو میں نے سوچا کہ میں اس چیز کی وضاحت ضرور کردوں‘۔ منصور اعوان نے کہا کہ آج کل تاثر دیا جارہا ہے کہ عدلیہ یا ایگزیکیٹو کے درمیان تعلقات خراب ہیں، خط لکھنے کا مقصد مداخلت نہیں ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کے خط کا متن سوشل میڈیا پر بھی آیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں مداخلت کا تاثر دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں