شہباز شریف نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)شہباز شریف نے استعفیٰ دے دیا۔۔۔وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔شہباز شریف نے استعفیٰ پارٹی قائد نواز شریف کو ارسال کردیا، انہوں نے دو روز قبل پارٹی قائد کو اس فیصلےسےآگاہ بھی کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیا گیا جس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائےگا۔

اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا ہے۔پارٹی کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close