پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شو کاز جاری کر دیا، کیا لکھا؟

اسلام آباد (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور سینئر رہنما شیر افضل مروت پر بہت ہی برا وقت آ گیا ہے۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت

کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔۔۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔۔۔ نوٹس کے متن کے مطابق آپ کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود آپ نے بیانات دیے۔۔۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان سے

پارٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔۔۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی کی طرف سے آپ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔۔۔