نواز شریف عمران خان کی رہائی کے لیے تیار ہیں، بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے لیے مشیر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا جوڈیشل سسٹم ایسا ہے جس

میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تیار ہیں۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی کے سوالوں کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے ایک پیج پر ہونے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔۔۔اگر کسی کو ن لیگ کی سیاست نظر نہیں آرہی تو ہمیں دکھانا پڑے گی۔۔۔ پروگرام جرگہ میں یہ انٹرویو آج رات نشر کیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close