گوادر میں فائرنگ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

گوادر (پی این آئی) نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں 7 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔۔۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جا رہا ہے ۔۔۔

مقامی پولیس کے مطابق سربندر گوادر میں نامعلوم افراد نے فش ہاربر کے قریب ایک رہائشی کوارٹر میں سوئے ہوئے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سے قبل مسلح افراد نے دستی بم کا دھماکا بھی کیا۔۔۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، انتظامی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہے جبکہ جاں بحق مزدوروں کے خاندانوں سے رابطہ کیا جار رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close