عمران خان کی گرفتاری اور سزا، امریکی انتظامیہ کھل کر سامنے آ گئی

واشنگٹن (پی این آئی) عمران خان کی گرفتاری اور سزا کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کھل کر سامنے آ گئی ہے۔۔۔ اس حوالے سے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بانی پی

ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں۔ یہ وہ معاملات ہیں جن کا فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے۔۔۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا پاکستانی حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، وہ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے امریکا کے کردار سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے۔۔ ایک اور سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ بشام حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، دہشتگرد گروہوں سے متعلق درپیش مشترکہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ پاکستان کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close