شیر افضل مروت کا سینئر پارٹی قیادت کا کچا چٹھا کھولنے کا اعلان، کون کون شامل؟

راولپنڈی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر نامزد کرنے کے پارٹی قیادت کے فیصلے پرشدید ردعمل

کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت سے بغاوت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ موجودہ پارٹی لیڈرشپ کے ساتھ کام نہیں کریں گے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ جس ایجنڈے کیلئے نکلے تھے وہ ایجنڈا آج ختم ہوگیاہے انہوں نے کہا کہ مجھے عہدوں کا لالچ نہیں، پی ٹی آئی کو اس وقت اٹھایا جب مردہ گھوڑا بن گئی تھی انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شبلی فراز اور عمرایوب رکاوٹ ہیں شیر افضل مروت نے دونوں کا کچا چٹھا کھولنے کا اعلان کر دیا۔۔۔ دوسری جانب عمرایوب کا کہنا ہے کہ میری شیر افضل مروت سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ چیئرمین پی اے سی

کیلئے شیر افضل مروت کا نام میں نے ہی دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مسلسل دوسرے روز اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close