انتشاری ٹولے سے کوئی بات نہیں ہوگی،ڈی جی آئی ایس پی آر کی تہلکہ خیز پریس کانفرنس

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست میں جھوٹ کی بنیاد پر بیانیے بنائے جاتے ہیں، سازشی اور انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں کرسکتے کیوں کہ بات چیت ادارے نہیں کرتے بلکہ یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، سیاسی انتشاری ٹولہ انتشار اور نفرت کی سیاست سے توبہ تائب ہو، سیاسی انتشاری ٹولے کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ وہ صدقِ دل سے قوم کے سامنے معافی مانگیں، صدق دل سے وعدہ کریں کہ وہ تعمیری سیاست کریں گے، ایسا سیاسی لیڈر جو قوم اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کرے اس کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر الزامات لگائے جاتے ہیں اور جب ثبوت مانگیں تو مزید الزام تراشی شروع کردیتے ہیں، آرٹیکل 19 افواج اور ریاست کیخلاف پروپیگنڈے کی اجازت نہیں دیتا، آزادی اظہار رائے کے پیچے چھپ کر ملکی سالمیت داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سچائی ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتی ہے، ہمارا یقین ہے کہ پاکستان کے عوام اور شہری پاکستان فوج کے ساتھ ہیں، ایسا نہیں ہے کہ جس نے اُسے ووٹ دیا وہ فوج کیخلاف ہے، 8 فروری کو 31 فیصد پی ٹی آئی کو وٹ پڑے اور 69 فیصد اس کے بیانیے کے خلاف ووٹ پڑا، پاکستان کا سب سے بااعتماد ادارہ پاک فوج ہے، حالیہ سروے میں 74 فیصد عوام نے پاک فوج پر اعتماد کا اظہار کیا، ہم اُمید کرتے ہیں مققنہ جھوٹ اور فیک نیوز کا جو بازار گرم ہے اس پر قانون سازی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close