شیخ رشید کا سیاست سے دور ہونے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج سے 2 ماہ کیلئے میں سیاست سے دور ہوں۔۔۔۔ پھر دیکھوں گا سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے۔۔۔۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کااسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے بلاول بھٹو کیخلاف غلط الفاظ استعمال کئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری جب وزیر خارجہ تھے تو اس وقت میرے خلاف شکایت کرتے تو کیس بنتا تھا ۔میں نے کوئی غلیظ یا غلط زبان استعمال نہیں کی ۔بے نظیر بھٹو نے میرے خلاف کلاشنکوف کا ایک کیس کیا تھا جس میں مجھے 7 سال سزا ہوئی تھی۔۔۔۔ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ اب میرے خلاف کل 44 کیسز ہیں جن میں سے 3 خارج کر دیئے گئے ہیں میری زندگی میں اس کا فیصلہ نہیں آسکتا ہے ۔

حکومت سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔میرا بانی پی آئی آئی سے تعلق تھا اور تعلق رہے گا۔۔۔۔ سابق وزیر کاکہنا تھا کہ نوازشریف حکومت روٹیاں اور نالے چیک کرنے آئے ہیں عوام صرف دو مہینے انتظار کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close