اسلام آباد(پی این آئی)شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں پر اپنے خلاف سازشی کا الزام عائد کر دیا۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر پارٹی کے اپنے رہنماؤں نے غلط بیانی کی۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل پارٹی کے دوست بانی پی ٹی آئی سے ملے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی رہنما باور کروا رہے تھے کہ پی اے سی چیئرمین کے نام پر اسپیکر نہیں مان رہے، بانی پی ٹی آئی پر پارٹی رہنماؤں نے زور دیا کہ متبادل کا نام دیں۔
شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان رہنماؤں کی چال انہیں پر الٹ دی۔انکا کہنا تھا کہ یہ روایت ہے چیئرمین پی اے سی کو اپوزیشن نامزد کرتی ہے، اسپیکر مجھے چیئرمین پی اے سی نامزد نہیں کرتے تو اپوزیشن کوئی کمیٹی نہیں لے گی۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے اندر جو بھی یہ کر رہے ہیں اپنا قد چھوٹا کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میرا نام لیا، اب یہ رہنما مجبور کر رہے تھے نام تبدیل کریں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے فیصلوں میں بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کو میرے نام پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں