سمندر کے راستے برطانیہ جانے کی کوشش، کتنے تارکین وطن ہلاک؟

فرانس(پی این آئی)سمندر کے راستے برطانیہ جانے کی کوشش، کتنے تارکین وطن ہلاک؟فرانس سے سمندر کے راستے برطانیہ آنے کی کوشش میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔فرانسیسی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی درست تعداد کا علم نہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ برطانیہ آنے والے تارکین وطن کو روکنے کا بل منظور ہونے کے کچھ دیر بعد ہی پیش آیا۔دوسری جانب برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے کہا تھا کہ سیاسی پناہ گزینوں کو لے کر پہلی پرواز 10 سے 12 ہفتوں میں روانڈا روانہ ہو جائے گی، پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کے لیے ایک ایئر فیلڈ اسٹینڈ بائی کے طور پر موجود ہے،

کمرشل پروازیں بھی تیار ہیں۔رشی سونک کا کہنا تھا کہ جو لوگ غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے اور اب سیاسی پناہ کی تلاش میں ہیں ان کے لیے برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close