اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی دورِ حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام تاحال ای سی ایل میں برقرار رہیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا جبکہ غلام سرور، مرادسعید، پرویزخٹک اور شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔
ای سی ایل سے نکالے جانے والوں میں اعجاز شاہ، علی زیدی، خسروبختیار اور اعظم سواتی کے نام شامل ہیں جبکہ اسدعمر، عمرایوب، محبوب سلطان اور فواد چوہدری کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ای سی ایل سے نکالے جانے والے ناموں میں فروغ نسیم، شیریں مزاری ودیگر نام شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں