اسرائیل کا ایران پر جوابی حملہ

نیویارک (پی این آئی) اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل حملہ کر دیا ہے اورحملے کے بعد زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔۔۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے سے ایران کے صوبے اصفہان میں ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔۔۔

دوسری جانب شام اور عراق میں بھی اسرائیل کے فضائی حملہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔۔۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی میڈیا نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اصفہان ایئرپورٹ کے نزدیک دھماکے کی آواز سنی گئی، اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد ایران میں تہران، شیراز اور اصفہان کے ایئرپورٹ بند کر دیئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ہر قسم کی پروازیں معطل ہو گئی ہیں۔۔۔
ایرانی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اصفہان کے ہوائی اڈے پر دھماکے کے بعد ایران نے متعدد شہروں میں ائیرڈیفنس سسٹم فعال کر دیا تاہم حملے کے بعد ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close