سابق صدر کے خلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز

واشنگٹن(پی این آئی) سابق صدر کے خلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز۔۔۔امریکا میں کسی بھی سابق صدر کے خلاف پہلے مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز سے مبینہ تعلق کے مقدمے میں پہلے جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا، اس سلسلے میں مین ہٹن کے رہائشیوں نے عدالت میں حلف لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق عدالت میں ممکنہ جیوری کے 96 اراکین کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معنی خیز مسکراہٹ دکھائی۔رپورٹس کے مطابق جیوری کے اراکین یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروباری معاملات میں غلط بیانی کرکے اسٹارمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر چھپا کر تو نہیں دیے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close