پی ٹی آئی نے تینوں حلقوں میں دھاندلی کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد(ی این آئی)پی ٹی آئی نے تینوں حلقوں میں دھاندلی کو چیلنج کر دیا۔۔۔پاکستان تحریکِ انصاف نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا ہے۔‏این اے46 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل، این اے47 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے جبکہ این اے 48 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا ہے۔آزاد امید واروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 8 فروری انتخابات کے نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی ہے۔

آزاد امیدواروں نے اپنی درخواستوں میں استدعا کی ہے کہ ن لیگ کے کامیاب قرار دیے گئےایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close