شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کے خلاف ایکشن لے لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کے خلاف ایکشن لے لیا گیا۔۔۔شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے فوکل پرسن نام دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کیا تھا۔بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ عمران خان نے انہیں اور سینیٹر شبلی فراز کو نیا فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔اس کے علاوہ عمر ایوب، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو بھی نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close