لاہور (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھانے کو تیار ہیں۔۔۔۔۔ آج منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ شہباز شریف پہلے بھی چارٹر آف اکنامک کی پیشکش کر چکے ہیں، آپس کی نوک جھوک چلتی رہتی ہے ہمیں ملکی مفاد میں ایک ہونا چاہیے۔۔۔۔ مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کہا تھا، اگر پی ٹی آئی اکثریت میں تھی تو حکومت بنا لیتی۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بڑے اچھے طریقے سے سیاسی معاملات اور اتحاد آگے بڑھ رہا ہے، ہمیں اُمید ہے کہ ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہو جائیں گے، پیپلز پارٹی کی حمایت غیر مشروط ہے، ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے غیر مشروط حمایت کی تھی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں