9 مئی کے 51 ملزمان پر جرم ثابت، سزا سنا دی گئی

گجرانوالہ(پی این آئی) 9 مئی کے 51 ملزمان پر جرم ثابت، سزا سنا دی گئی۔۔۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی۔اے ٹی سی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپراء نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے 51 ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 51 ملزمان نامزد تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close